اب سدھر جانا چاہئے
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAمانا کہ عالم شباب میں نہ بگڑ جانا چاہئے
مگر دل ہو بے قابو تو پھر کدھر جانا چاہئے
جب کسی کی آنکھ تم کو چمکتی شے لگے
یہی وہ وقت ہے جب تمہیں کھسک جانا چاہئے
دل جب دھڑکے اور دھڑکن بڑھتی ہی جائے
اچھا یہی ہے کہ خود میں سمٹ جانا چاہئے
جاوید بہت ہوگئی تمہاری یہ تانکا جھانکی
بہتر یہی ہے کہ تمہیں اب سدھر جانا چاہئے
More General Poetry







