Add Poetry

اب کوئی نیا موضوع۔۔۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

اب کوئی نیا موضوع اب کوئی نئی منزل
وہ کہ جس سے ہو جائے اپنا یہ سفر کامل

زندگی کی شاہراہ پہ ہر قدم نیا رستہ
روز اِک نئی دَنیا زندگی میں ہے شامل

ایسا بھی تو ہوتا ہے اپنے ساتھ میں اکثر
اپنے ہی بھروسے کے ہم ہوئے ہیں خود قاتل

ہم بھی کیا نادان ہیں سرفرازی پاتے ہی
یوں سمجھنے لگتے ہیں ہو گئے بڑے عاقل

ہم پہ جو عنایت ہے بس اَسی کی رحمت ہے
یہ جو انعام پایا ہے ہم کہاں تھے اس قابل

عارضی خوشی پا کر یہ سمجھنے لگتے ہیں
جیسے بن گئی دَنیا جیسے مل گئی منزل

عظمٰی ہم دل کے کہے پہ یوں عمل پیرا رہے
جیسے ہم معمول ہوں اور دل کوئی عامل

اب کوئی نیا موضوع اب کوئی نئی منزل
وہ کہ جس سے ہو جائے اپنا یہ سفر کامل

Rate it:
Views: 621
17 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets