اب کہو کہ جاؤ تم۔۔۔!

Poet: UA By: UA, Lahore

اب کہو کہ جاؤ تم ۔۔۔ اب کہو نہ آؤ تم
اب نہیں آئیں گے ہم جتنا بھی بلاؤ تم

تم نے جب جب چاہا ہمیں پلکوں پہ بٹھا لیا
اور جب چاہا نگاہوں تک سے بھی گرا دیا

اب نہیں بٹھاؤ گے اب نہیں گراؤ گے
اب نہیں منائیں گے تم جو روٹھ جاؤ گے

اب نہیں کہیں گے تمہیں زندگی میں آؤ تم
اب نہیں کہپیں گے ہمیں زندگی میں لاؤ تم

تم نے بارھا کہا آؤ نہ کبھی جاؤ تم
اور اب کہتے ہو جاؤ جاؤ چلی جاؤ تم

اب میں تم سے دور بہت دور چلی جاؤں گی
اب تمہارے چاہنے پہ لوٹ کے نہ آؤں گی

اب کہو کہ جاؤ تم ۔۔۔ اب کہو نہ آؤ تم
اب نہیں آئیں گے ہم جتنا بھی بلاؤ تم

Rate it:
Views: 415
12 Apr, 2012