اب کے برس کچھ ایسا کرنا
کوئی گولی نہ چلنے دینا
کوئی بم نہ گرنے دینا
زمیں لہولہان نہ ہونے دینا
اب کے برس کچھ ایسا کرنا
کسی خود کش حملہ آور سے ملنا
اسکی خواہشات کی تکمیل کرنا
کوئی خود کش نہ بننے دینا
اب کے برس کچھ ایسا کرنا
کسی کی تذہک مت کرنا
کسی مذہب کو نشانہ نا بنانا
کسی پر کفر کا فتوی نہ لگانا
اب کے برس کچھ ایسا کرنا
کسی ذی روح کو بھوکا نہ سونے دینا
سب کی عزت نفس کا احترام کرنا
کوئی فریاد ادھوری نہ رہنے دینا
اب کے برس کچھ ایسا کرنا
چاند تاروں میں نہ پڑنا
پیر اپنے زمین پر رکھنا
آب و ہوا کا دھیان رکھنا
اب کہ برس کچھ ایسا کرنا
آسانیاں مانگنا رب سے
آسانیاں باٹنا سب کو
نفرت کو محبت سے مٹانا
امتی ہو توپھر بن کے دکھانا