Add Poetry

اب ہمیں بھی اپنا ہنر آزمانا چاہئیے

Poet: UA By: UA, Lahore

اب ہمیں بھی اپنا ہنر آزمانا چاہئیے
اور کچھ نیا نیا کر کے دِکھانا چاہئیے

کوچہء حبیب کو دور سے کر کے سلام
اب کوچہء رقیب میں آنا جانا چاہئیے

خواب و خیالات کی دنیا بہت سجا چکے
اب خوابوں کی تعبیروں کو پانا چاہئیے

پہلے اپنے دل کی بات اپنے آپ سے کہنا
اور پھر کہنے کے بعد سب کو بتانا چاہئیے

جانچ کر اپنا ہنر اپنے تئیں بار بار
بعد میں اپنا ہنر سب کو دکھانا چاہئیے

پہلے اپنے آپ میں تبدیلی لئیے جناب
اور پھر انقلاب کا بیڑہ اٹھانا چاہئیے

بات یہ عظمٰی بہت سچی کہدی ہے
پہلے خود کو پھر کسی کو آزمانا چاہئیے

Rate it:
Views: 440
12 Aug, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets