اب ہمیں درد دل کی دوا چاہیے
Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: نوشین فاطمہ عبدالحق, جدہ,المملکہ العربیہ السعودیہ۔اب ہمیں درد دل کی دوا چاہیے
ان کیے ہر گنہ کی سزا چاہیے
کوئی حسرت نہ رہ جائے پھر عشق میں
ہوش ہو یا جنوں,انتہا چاہیے
سارا عرصہ تو گزرا خزاں جھیلتے
پھول کے واسطے اب فضا چاہیے
عشق تو پڑھ لیا مکتب عشق میں
مرشدی اب جنوں کی دعا چاہیے
اک عدو کی حسیں یاد جو ساتھ ہے
زندگی کے لیے اور کیا چاہیے؟
عاشقی کا ہنر جو نہیں جانتے
نوشی ہم کو انہی سے وفا چاہیے۔
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad