اب ہم کو کسی سے کوئی شکوہ نہ رہے گا
Poet: وہاب By: وہاب, Lahoreاب ہم کو کسی سے کوئی شکوہ نہ رہے گا
جب تم نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہے گا
دنیا میں رہے سلسلۂ حسن مجھے کیا
اے وقت مرا عہد تمنا نہ رہے گا
شاید کوئی حد سیل تمنا کی ہو لیکن
دھارا تو یہ کہتا ہے کنارا نہ رہے گا
بیٹھے تھے گھنی چھاؤں میں اس کی نہ خبر تھی
بڑھ جائے گی دھوپ اور یہ سایا نہ رہے گا
جب دیکھ کے خوش ہوتے تھے کیا جانتے تھے ہم
بڑھ جائے گی دھوپ اور یہ سایا نہ رہے گا
جب دیکھ کے خوش ہوتے تھے کیا جانتے تھے ہم
رہ جائیں گی آنکھیں یہ تماشا نہ رہے گا
سمجھا تھا نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا رضاؔ کچھ
دیوانہ تھا دیوانہ ہے دیوانہ رہے گا
More Sad Poetry






