Add Poetry

اتنے تو ہم اَداس نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

جتنے اَداس نظر آتے ہیں اتنے تو ہم اَداس نہیں
جتنے خوشباش نظر آتے ہیں اتنے خوشباش نہیں
اپنی اداسی دوسروں سے چھپانے کے لئے کبھی کبھی
چہرے تو کیا آنکھوں سے بھی اداسی چھپانا پڑتی ہے
میرا چہرہ اَداس ہے تو نہ سمجھیں دل اداس ہے
کہ اس اداسی میں بھی چھَپا ایک راز ہے
دِل سے پھَوٹنے والی خوشی سے لبوں پہ کھِلتی مَسکراہٹ کی چمک
دوسروں سے تو کیا کبھی کبھی اپنے آپ سے بھی چھَپانا پڑتی ہے
خوشی سے چہرے پہ جھلکتی مَسکراہٹ میں بھی ایک راز ہے
اَداس سمجھ کے میری اَداسی کا سبب نہ پوچھو اے میرے ہمنوا
مَسکراتا دیکھ کے مَسکرانے کا سبب نہ پوچھو اے میرے ہمنوا
کیونکہ بعض اوقات جو نظر کو دِکھائی دیتا ہے
حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے
کبھی کبھی آنسوؤں میں پِنہاں خوشی کی چمک ہوتی ہے
کبھی کبھی مَسکراہٹ میں نِہاں اَداسی کی رمق ہوتی ہے
یہ سچ ہے کہ کبھی آنسوؤں کو اداسی
اور کبھی خوشی کو مَسکراہٹ راس نہیں
جتنے اَداس نظر آتے ہیں اتنے تو ہم اَداس نہیں
جتنے خوشباش نظر آتے ہیں اتنے ہم خوشباش نہیں

Rate it:
Views: 346
19 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets