اب تو ادبی حلقوں میں بھی گروہ بندیاں ہیں
میں بھلا کیا کہوں مجھ پہ بھی پابندیاں ہیں
ایسےلوگ اردو ادب کو کیا فروغ دیں گے
جن کے دلوں میں اوروں کے لیے ناپسندیاں ہیں
جو اپنے سوا دوسروں کو تسلیم نہ کریں
کیا ان کی خودی کی یہی بلندیاں ہیں
باذوق لوگوں کی بڑی قدر تھی میرے دل میں
اب جانا کے ان میں بھی شرپسندیاں ہیں
کبھی ملیں شاعر مشرق تو پوچھنا ان سے
کیا آپ کے چاہنے والوں کی یہی خرد مندیاں ہیں