اذان دینے سے کوئی بلال ہوتا ہے

Poet: Munawar Rana By: Wajid Imran, Pirmahal

ہر ایک چہرہ یہاں پر گلال ہوتا ہے
تمہاے شہر میں پتھر بھی لعل ہوتا ہے

کبھی کبھی تو میرے گھر میں کچھ نہیں ہوتا
مگر جو ہوتا ہے رزقِ حلال ہوتا ہے

میں شہرتوں کی بلندی پہ جا نہیں سکتا
جہاں عروج پہ پہنچو زوال ہوتا ہے

میں اپنے آپ کو سید تو لکھ نہیں سکتا
اذان دینے سے کوئی بلال ہوتا ہے

Rate it:
Views: 609
29 Mar, 2011