اسی آتش میں اب تک جل رہے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreاسی آتش میں اب تک جل رہے ہیں
ابھی تک ہم وہیں پر چل رہے ہیں
تیری فرقت میں تیرے وصل کا ڈھنگ
تیرے رنگوں میں ایسے ڈھل رہے ہیں
وہ ہی ارماں میرے دل سے ابھی تک
نہیں نکلے، ابھی تک پل رہے ہیں
ہمی خود کو جوان سمجھتے ہیں
اور وہ کہتے ہیں، ہم ڈھل رہے ہیں
انہوں نے اپنی جستجو کو پالیا عظمٰی
ہم اپنے خالی ہاتھ مَل رہے ہیں
More General Poetry






