Add Poetry

اس سے مرے نباہ کا رشتہ عجیب تھا

Poet: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi By: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi, England

اس سے مرے نباہ کا رشتہ عجیب تھا
وہ بے وفا تو تھا مرے دل کے قریب تھا

دل کے معاملات تھے ، رکھتا میں کیا حساب
اس وارداتِ شوق میں دل بهى رقیب تھا

کھاتا ہے اب جو ٹھوکریں دشت فراق میں
وہ سنگِ بے نشاں بھی کسی کا حبیب تھا

حسن و جمال سے وہ پری وش تھا مالا مال
فطرت میں پر بہت ہی وہ بد رو مہیب تھا

جیتے ہیں لوگ زندگی اوروں کے بھاگ کی
كس كو ملا صلہ یہاں کس کا نصیب تھا

پتھر بھی پیٹ باندھنے کو تھا بہت گراں
ہر شخص میرے شہر کا اتنا غریب تھا

عیسیؑ کےوارثوں کی مسیحائی میں اے دوست
ہر پل دیارِغیر کا جیسے صلیب تھا

Rate it:
Views: 342
22 Jun, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets