اس عید پر
Poet: Arooj Fatima ( Lucky ) By: AF (Lucky) , K.S.Aپچھلے سال عید پر
میں نے بہت کچھ سوچا تھا
میں نے بہت کچھ چاہا تھا
میں نے بہت کچھ مانگا تھا
کچھ ایسے سپنے تھے
جو آنکھوں نے
چپکے سے پرویے تھے
من ہی من میں کتنے
دییے جلائے تھے
سوچا تھا اگلی عید پر
ہم ساتھ ہو گئے
اک دوسرے کے پاس ہو گئے
مگر افسوس !
اس عید پر بھی ہم
ساتھ ہو کر بھی بہت دور ہیں
بہت تنہا ہیں
بہت مایوس ہیں
بہت الجھے سے مدہوش ہیں
کوئی بھی ُامید کی
کرن نہیں ہے ساتھ
تھک گئے ہیں شاید لڑتے لڑتے
اس لیے اس عید پر
میں نے کچھ نہیں سوچا
میں نے کچھ نہیں چاہا
میں نے کچھ نہیں مانگا
More Sad Poetry






