Add Poetry

اس کی غیروں سے ہے پہچان میں مر سکتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

اس کی غیروں سے ہے پہچان میں مر سکتی ہوں
مجھ سے چاہت کا یہ فقدان، میں مر سکتی ہوں

مجھ کو رہتی ہے تری دید کی خواہش اکثر
تیری خواہش میں مری جان میں مر سکتی ہوں

وصل امرت یہ پلا دو نامجھے ہونٹوں سے
مجھ پہ کر دو نا یہ احسان میں مر سکتی ہوں

میں ترے پیار میں ہر بار ہی صدقے جاؤں
تم بھی توڑ و نہ مرا مان میں مر سکتی ہوں

اپنی قربت کی مجھے آج حرارت دے دو
گھر کے باہر ہے زِمستان میں مر سکتی ہوں

ساغرِ زیست مرے ہاتھ میں دے دو وشمہ
شہر کا شہر ہے ویران میں مر سکتی ہوں

Rate it:
Views: 356
17 May, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets