اقبال تیرے ایمان افروز کلام کا شکریہ
فیض تیرے ایقان سے بھرپور الہام کا شکریہ
اقبال تو نے رموز خودی کو آشکار کیا
فیض تو نے رموز انقلاب کا پرچار کیا
اقبال ھمیشہ اجتہاد اسلامی کا علمبردار رھا
فیض ھمیشہ ظلم کے خلاف برسرپہکار رھا
اقبال تیری شاعری میں استاد پنہاں ھے
فیض تیرے کلام میں شاعر نمایاں ھے
اقبال نے الحاد کو بے نقاب کیا
فیض نے جھوٹ کو طشت از بام کیا
اقبال نے ذندہ دلی کو زندگی قرار دیا
فیض نےزندگی کے رنگوں کو اجاگر کیا
اقبال کو شاعر مشرق کہا گیا
فیض کو شاعر مغرب کہا گیا
اقبال حسن کردار پر زور دیتے رھے
فیض حسن گفتار کے داعی رھے
اقبال نے نظریہ پاکستان اور اتحاد ملت کا خواب دیا
فیض نے نظریہ مساوات اور آزادئ اظہار پہ خوب کہا
اقبال نے نشاتہ ثانیہ کے کارنامے بیان کیے
فیض نے حالات فردا کے اشارے عیاں کیے
اقبال نے اپنے شاھین کو تلاش جہان نو کا پیغام دیا
فیض نے جاگیردارانہ استحصال کے خلاف لڑنے کا پیام دیا