Add Poetry

الله کا شکر

Poet: محمد یوسف راہی By: محمد یوسف ر اهی, Karachi

یہ کرم ہے رب العزت کا جس حال میں بھی رکھا اس نے
اتنے مذہب کے ہوتے ہوئے ہم کو مسلمان بنایا اس نے

کوئی بیمار ہے لاچار ہے تو محتاج ہے کسی کا کوئی
صحت جیسی نعمت یارو کسی کو کی ہے عطا اس نے

ہے پریشان یہاں کوئی اولاد کی نافرمانی سے ارے یارو
کسی کو بڑی تابع اولاد بھی کی ہے یاروں عطا اس نے

ہم گنھگار ہیں خطا کار ہیں اور ہیں سیہ کار بھی یارو
رکھا ہوا ہے پہر بھی ہمارا اس جہاں میں پردہ اس نے

ناشکرے ہیں نافرمان ہیں ہم اس رب کے پھر بھی
نعمتوں کی بارش کا رکھا ہوا ہے ہم پر سلسلہ اس نے

ہم جتنا شکر ادا کریں اس رب کا اتنا ہی کم ہے ر ہی
لاکھوں کڑوروں سے ہم کوبہت اچھا بنایا ہے اس نے

Rate it:
Views: 556
16 Feb, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets