حسد کواپنے دل میں ہم پالا نہیں کرتے
کسی کے عیب سرمحفل اچھالا نہیں کرتے
وقت کی قدر کرنا کوئی ہم سے سیکھے
آج کا کام کل پہ کبھی ٹالا نہیں کرتے
الله کی راہ میں دن کرتے آئے ہیں
دولت جیسی شے ہم سنبھالا نہیں کرتے
ہر پیاری صورت کو دل میں بسا لیتے ہیں
پیار کرتے سمے دیکھا بھالا نہیں کرتے
خود ہی سلجھاتے ہیں اپنی ساری الجھنیں اصغر
یہ کام کسی اور کے سر ڈالا نہیں کرتے