Add Poetry

الٰہی نامہ

Poet: Mueen Nizami By: Uzma Ahmad, Lahore

الٰہی
میں تیرے ہر فیصلے کو
مانتے رہنے کا عادی تھا
اور اب بھی ہوں
کہ تیری بارگاہ بےنیازی میں
سر تسلیم خم رکھنا
مشیت سے محبت کا تقاضہ ہے
اور اس کو پورا کرنا
میرے موروثی فریضوں میں
سر فہرست رہتا ہے
تیری توفیق
مجھ کو جلوت و خلوت کے لمحوں میں
بغاوت کی ہزیمت
اور تیرے راندہء دربار ہونے کی اذیت سے
بچاتی ہے
الٰہی
مجھ کو جرات دے کہ جب میں
اپنی ان چلتی ہوئی سانسوں کے رک جانے کے بارے میں
تیرا حتمی ارادہ جان لوں
تو خوش دلی سے مان لوں
کیونکہ میں اپنا خاتمہ بالخیر چاہوں گا
میں چاہوں گا
کہ تیرے مرحمت کردہ
اطاعت کے کفن میں
استقامت کے احاطے میں میری تدفین کی جائے

Rate it:
Views: 308
23 Nov, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets