انا پرست لوگ
Poet: Suhail Ahmad By: Suhail Ahmad, Rawalpindiانا پرست لوگ ہیں
عجیب سے عجیب تر
کوئی کہاں اٹک گیا
کوئی کہاں اٹک گیا
لگا دیا جنون کو
مٹا دیا سکون کو
کوئی کہیں بھٹک گیا
کوئی کہیں بھٹک گیا
انا پرست لوگ تو
نہ جیت ہیں نہ ہار ہیں
انا پرست لوگ تو
انا کا بس حصار ہیں
انا پرستی چھوڑئیے
حصار یہ بھی توڑییے
سکوں کی گر تلاش ہے
خدا سے ربط جوڑئیے
بشر کی کیا مجال ہے؟
وه ذرے کی مثال ہے
یہ حق تو صرف اُ س کا ہے
وه صاحب_ کمال ہے
More General Poetry






