انسان تیرے شہر کا
Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodhaتو ہے نظر کے سامنے ایسا لگا مجھے
ہر شخص تیرے شہر کا اپنا لگا مجھے
پھولوں سے زخم کھائے تو کانٹے حسین لگے
یہ تجربہ حیات کا اچھا لگا مجھے
کہتا رہا جو شہر میں مل کر رہا کرو
وہ شخص خود قریب سے تنہا لگا مجھے
ہر چیز تیرے شہر کی مہنگی لگی مگر
انسان تیرے شہر کا سستا لگا مجھے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad