انوکھی ایک کہانی
سَنو میری زبانی
تھا اک لڑکا دیوانہ
تھی اک لڑکی دیوانی
بہت خوش رہتے تھے وہ
فضا بھی تھی سَہانی
من چلے تھے وہ دونوں
ہو بھی تھی مستانی
بہت سا وقت بِیتا
زمانے کی روانی
دیوانہ اب بھی ہے وہ
وہ اب تک ہے دیوانی
فضا بھی ہے سَہانی
ہوا بھی ہے مستانی
مگر اب تک ادھوری
ہے دونوں کی کہانی
انوکھی ایک کہانی
سَنو میری زبانی