Add Poetry

ان سے کہہ دو۔۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

ان سے کہہ دو کہ ۔۔۔
مجھ سے مقابلہ نہ کیا کریں
مجھے مقابلہ بازی اچھی نہیں لگتی
ضد بحث چیلنج یہ سب میرا کام نہیں
میرے ساتھ ضد لگائیں نہ بحث کریں
چیلنج نہ کرتی ہوں کسی کو
نہ چاہتی ہوں کوئی مجھے چیلنج کرے
جانتی ہوں جسے بھی چیلنج کیا وہ قبل کر لے
تو پورا کرنے کے لئے حد سے بھی گزر جاتا ہے
اور حد سے گزر جانا مجھے اچھا نہیں لگتا
ان سے کہہ دو کہ مجھے
چیلنج نہ کیا کریں
مجھ سے مقابلہ نہ کیا کریں
مجھے مقابلہ بازی اچھی نہیں لگتی
مجھے تو بس اپنے آپ میں رہنا ا
سیدھی سادی زندگی گزارنا چھا لگتا ہے
ان سے کہو کہ
مجھے بیچ منجدھار میں نہ لے جائیں
مجھے ٹیڑھی ترچھی راہیں نہ دکھائیں
یہ لہراتی بل کھاتی زندگی مجھے اچھی نہیں لگتی
پھر یہ لوگ کیوں مجھے اپنے ساتھ ملاتے ہیں
کیوں مجھ سے اپنا موازنہ کرتے ہیں
مجھے اپنے مقابل لے آتے ہیں
جبکہ مجھے تو موازنہ و مقابلہ اچھا ہی نہیں لگتا
وہ کوئی اور ہیں اور میں کوئی اور ہوں
میں کوئی اور نہیں کوئی اور میں نہیں
پھر یہ لوگ مجھے۔۔۔
اپنی سوچ کے دائرے میں کیوں ٹٹولتے ہیں
کیوں میرے دل کے دروازے کھولتے ہیں
مجھے تو بند دریچوں میں رہنے کی عادت ہے
باہر کی دنیا میں جھانکنا
لوگوں سے لوگوں کو چھانٹنا
مجھے اچھا نہیں لگتا
میں کسی سے کچھ نہیں کہتی
کسی کو کچھ نہیں کہتی
پھر یہ لوگ کیوں۔۔۔ ہر دم
میرے بارے میں بات کرتے ہیں
میرا مقابلہ کیوں اپنے ساتھ کرتے ہیں
ان سے کہو کہ۔۔۔۔
مجھ سے مقابلہ نہ کیا کریں
مجھے مقابلہ بازی اچھی نہیں لگتی

 

Rate it:
Views: 448
19 Oct, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets