ان کے آنے کا یقیں ہونے لگا
Poet: UA By: uzma ahmad, Lahoreان کے آنے کا یقیں ہونے لگا
زندگی کا ہر پل حسیں ہونے لگا
اپنے خوابوں میں کھویا رہتا تھا
اب خیالوں میں کہیں کھونے لگا
پہلے میں، خود میں مگن رہتا تھا
تم جہاں ہو میں وہیں ہونے لگا
دور رہتا تھا میرے سائے سےجو
اب وہ میرے قریں ہونے لگا
تیرے دربار میں ہونے والا
معجزہ اب یہیں ہونے لگا
وہ جو مہمان بن کے آیاتھا
میرے دل کا مکیں ہونے لگا
دل کی باتوں میں اثر ہوتا ہے
مجھے اس کا یقیں ہونے لگا
میرے جزبوں کی صداقت پہ انھیں
عظمٰی پورا یقیں ہونے لگا
More General Poetry






