Add Poetry

اور محبت قائم رہتی ہے(٢)

Poet: UA By: UA, Lahore

تم مجھے کھو دو گے
لیکن مجھے کھو کے بھی
تم میرے ہی رہو گے

تم میرا ساتھ نہ دو گے
لیکن میرا ساتھ نہ دے
تم میرے ہی رہو گے

تم میرے نہیں بنو گے
لیکن میرے نہ بن کے بھی
تم میرے ہی رہو گے

تم کسی کے ہو جاؤ گے
لیکن کسی کے ہو کے بھی
تم میرے ہی رہو گے

میرے نہ ہو کے بھی
تم مجھے کھو کہ بھی
اور کسی کے ہو کے بھی
تم میرے ہی رو گے

کیونکہ یہ دل کا رشتہ ہے
کیونکہ یہ روح کا رشتہ ہے
کیونکہ یہ عقیدت کا رشتہ ہے
کیونکہ یہ محبت کا رشتہ ہے
اور عقیدت قائم رہتی ہے
اور محبت قائم رہتی ہے

Rate it:
Views: 373
30 Aug, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets