اَذاں پکاررہی ہے اک سجدےکے واسطے

Poet: منیر صدیقی By: Muneer Siddiqui, Karachi

اَذاں پکاررہی ہے اک سجدےکے واسطے
پرتوتوسورہاہےاک خواب کے واسطے

شہرکا شہر سورہاہے اپنے واسطے

توخوش، توشادرہے اپنے سکوں کے واسطے
گوتیرا بھائی رورہاہے اپنے درد کے واسطے

شہرکا شہر سورہاہے اپنے واسطے

کوئی قتل ہوا، کوئی رسواہوا اس شہر کے واسطے
پر تو تماشہ دیکھ رہاہے اپنے ڈر کے واسطے

شہرکا شہر سورہاہے اپنے واسطے

اے وقت کے حکمرانوں ذرادیکھو خداکے واسطے
کوئی شہید ہورہاہے اپنے فرض کے واسطے

شہرکا شہر سورہاہے اپنے واسطے

اب بھی سحر ہونے کو ہے اُس رب کے واسطے
اور منؔیر امید سحر ہے اِس شہر کے واسطے

شہرکا شہر سورہاہے اپنے واسطے

Rate it:
Views: 535
02 Nov, 2021