اُسے رہا اپنے حسن پہ غرور
Poet: Hafeez Javed By: Shazia Hafeez, Attockکھایا جو زخم ہم نے، وُہ اتنا تازہ بھی نہیں ہے
گہرا ضرور ہے لیکن، اتنا زیادہ بھی نہیں ہے
میری سوچوں کا محور رہی صرف اُسی کی ذات
یہ سچ تو ہے لیکن، کچھ اتنا زیادہ بھی نہیں ہے
نجانے کیوں کھلے در پہ اُٹھ جاتی ہیں نگاہیں اپنی
بے وقت وُہ آتے نہیں اور ملن کا وعدہ بھی نہیں ہے
ہمیں اپنی چاہت پہ ناز، اُسے رہا اپنے حسن پہ غرور
ہماری چاہت سے حسیں وُہ کچھ زیادہ بھی نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad