Add Poetry

اُس نے چاہا تھا مجھے پر ٹوٹ کر چاہا نہ تھا

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

اُس نے چاہا تھا مجھے پر ٹوٹ کر چاہا نہ تھا
مجھ میں کھو کر بھی وہ اپنے آپ کو بھوُلا نہ تھا

دو قدم چل کر ہمارے راستے ہوں گے جدا
یوں بھی ہوجاۓ گا ہم نے یہ کبھی سوچا نہ تھا

آج پھر مارا گیا تھا اِک غریبِ بے وطن
شہر میں اُس قتل کا لیکن کویٔ چرچا نہ تھا

بات آکے رُک گیٔ تھی سب کی سب اِک پرکھ پر
بس وہی مخلص لگا جس کو کبھی پرکھا نہ تھا

کل تو ہم ہی آپ کی پہچان تھے مت بھولیۓ
اِس طرح نہ دیکھیۓ جیسے کبھی دیکھا نہ تھا

ایک مدت سے مری آ نکھوں میں ساون قید تھا
جس طرح اب ٹوٹ کے برسا ،کبھی برسا نہ تھا

میں نے چاہا جِس کو عذراؔ برف کا اِنساں تھا وہ
اُس کے دِل میں پیار کا شعلہ کبھی بھڑکا نہ تھا
 

Rate it:
Views: 851
07 Dec, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets