اُن کا سِتم کبھی تو کرم میں چھپا ہوا
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, Indiaاُن کا سِتم کبھی تو کرم میں چھپا ہوا
اٌن کا کرم کبھی تو سِتم سے ملا ہوا
چشمِ کرم سے اُن کی مقدّر سنور جائے
جیسے بہار میں تو چمن ہی کِھلا ہوا
بلبل سے کوئی پوچھے محبت کی داستاں
سب کچھ لٹا کے گل پہ نہ کچھ بھی گِلہ ہوا
پروانوں کو خِرد سے نہ مطلب بھی ہے کوئی
دل کی صدا پہ خود کو مٹانا رَوا ہوا
آساں نہیں ہے دل میں کسی کو بسا لینا
دل میں تو غیر کا ہی تأثر جما ہوا
کشتی پھنسی بھنور میں کنارا نہ مل سکا
اُن سے کبھی جو اپنا تعلق جدا ہوا
اُن کے سِوا کسی کا تصور نہ اثر کو
اٌن کی ہی یاد کا دِیا دل میں جلا ہوا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad