Add Poetry

اپنوں سے کوئی بات چَھپایا نہیں کرتے

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنوں سے کوئی بات چَھپایا نہیں کرتے
غم سہہ کے اپنی جان جلایا نہیں کرتے

تَم نے کہا تھا کہ مجھے سب کَچھ بتاؤ گے
لیکن مجھے کَچھ بھی تو بتایا نہیں کرتے

کس کا خیال چین سے رہنے نہیں دیتا
کس خواب نیندیں چَرایا نہیں کرتے

ہر پل کِسی یاد مین تَم کھوئے رہتے ہو
ہمیں بھی راز دار بنایا نہیں کرتے

کہدو ہمیں کیا غم تَمہیں گَھلائے جاتا ہے
خاموشی سے خود پہ ستم ڈھایا نہیں کرتے

اِس درجہ احتیاط میں محتاط ہیں کہ وہ
خود کو بھی اپنا حال سَنایا نہیں کرتے

ہم کیسے اَس مکان کے مہمان ہو جائیں
جِس کے مکین ہم کو بَلایا نہیں کرتے

اپنا ہی آئینہ ہمیں قبول نہ کرے
ایسا بھی اپنا حال بنایا نہیں کرتے

عظمٰی جو میرا گھر بسانا چاہتے ہیں وہ
مجھ کو ہی اپنے دِل میں بسایا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 638
19 Dec, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets