اپنی بات کرتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

برملا دن رات کرتے ہیں
تبادلہء خیالات کرتے ہیں
اپنے ساتھ کرتے ہیں
اپنی بات کرتے ہیں
تمہارے ساتھ کرتے ہیں
تمہاری بات کرتے ہیں
اور کبھی تمہارے ساتھ
اپنی بات کرتے ہیں
اسی طرح اپنے ساتھ
تمہاری بات کرتے ہیں
گفتگو میں رنگ بھرتے
تذکرہء حالات کرتے ہیں
کئی پرانی رسموں کو
نئی روایات کرتے ہیں
سیدھے سے جوابوں پہ
انوکھے سوالات کرتے ہیں
جو پہلے نے کی ہو عظمٰی
کوئی ایسی بات کرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 410
08 Apr, 2013