اپنی سی کوشش کر کے دیکھیں آؤ تو
Poet: UA By: UA, Lahoreاپنی سی کوشش کر کے دیکھیں آؤ تو
آنکھوں کو کوئی سندر سپنے دکھلاؤ تو
اک دن تعبیروں کا موسم بھی آئے گا
سوئی آنکھوں میں کوئی خواب جگاؤ تو
دل کی ساری غفلت اک دن مٹ جائے گی
خانہ دل میں آس کی جوت جگاؤ تو
اندھیرے مٹ جائیں گے خوشیاں آئیں گی
تم اپنے حصے کا کوئی دیا جلاؤ تو
چلتے چلتے تھک جانا تو فطرت ہے
لیکن سستا کر اگلا قدم بڑھاؤ تو
ہر سو ہریالی ہوگی سب مسکائیں گے
پھر خوشحالی آئے گی ہاتھ ملاؤ تو
اپنی سی کوشش کر کے دیکھیں آؤ تو
آنکھوں کو کوئی سندر سپنے دکھلاؤ تو
More General Poetry







