اپنے سر کو جھکائیں نیا سال ہے
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiاپنے سر کو جھکائیں نیا سال ہے
رب سےمانگوں دعائیں نیا سال ہے
سب پرانے غم بھلائیں نیا سال ہے
آؤ خوشیاں منائیں نیا سال ہے
مت عداوت رکھو پیار دل میں رکھو
دشمنی اب مکائیں نیا سال ہے
دوست احباب ناراض کیوں ہوگئے
وعدے قسمیں نبھائیں نیا سال ہے
ماں کی خدمت کرو ہوگا راضی خدا
ماں کی پائیں دعائیں نیا سال ہے
آؤ ہم نیکی کے راستے پر چلیں
ٹھیک رستہ دکھائیں نیا سال ہے
اب دسمبر نہیں وہ گزر ہی گیا
جنوری اب منائیں نیا سال ہے
ختم مہنگائی ہو جائے گی دوستو
مت حکومت گرائیں نیا سال ہے
یاد شہزاد کرتے ہیں اکثر تمہیں
اپنے گھر لوٹ جائیں نیا سال ہے
More Love / Romantic Poetry






