اپنے ہی سائے سے لڑنا کیسا
بے طرح خود سے الجھنا کیسا
عزمِ ترکِ سفر کرنے کے بعد
پھر انہی راہوں پہ چلنا کیسا
گِرنا، گِر کے سنبھلنا، گِر جانا
ایسے گرنے کا سنبھلنا کیسا
کسی رت میں نہیں برستا جو
ایسے بادل کا برسنا کیسا
زمیں کی پیاس جو مٹا نہ سکے
ایسے بادل کا گرجنا کیسا
جنہیں سن کے بھلا ہی دینا ہے
ایسی باتوں کا سمجھنا کیسا
اب تو ضد چھوڑو حقیقت سمجھو
ابھی تک ہے یہ بچپنا کیسا
جس کا کوئی سرا نہیں ملتا
ایسی الجھن کا سلجھنا کیسا
ٹوٹ جاتے ہیں جبکہ خواب عظمٰی
پھر اِ خوابوں کا پنپنا کیسا