Add Poetry

اچھا لگتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

سپنوں میں کھو جانا مجھ کو اچھا لگتا ہے
خواپوں کو دہرانا مجھ کو اچھا لگتا ہے

چھوڑ کے دنیا کی محفل اک گوشے میں تنہا
بیٹھ کے خود سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے

چاند کا بادل کے پیچھے چھپنا کوئی خوب نہیں
پر چھپ کر پھر سے سامنے آنا اچھا لگتا ہے

جھوم جھوم کر بلبل کا شاخوں کے اوپر اٹھلانا
اٹھلا کر پھولوں کا دل بہلانا اچھا لگتا ہے

بادل برکھا اور شام و سحر کے منظر میں
چڑیوں کے گیتوں کا تانا بانا اچھا لگتا ہے

عظمی جن خوابوں میں تیرا جیون گزرا ہے
ان خوابوں کا سچ ہو جانا کیسا لگتا ہے

خواب اگر سچ ہو جائیں تو خواب نہیں رہتے
لیکن خوابوں کا سچ ہو جانا اچھا لگتا ہے

Rate it:
Views: 526
21 Jan, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets