اک دیا دیوار پر ضرور رکھو

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar

دل کو جیتنے کا ہنر ضرور رکھو
کبھی تو مل جائیں سفر ضرور رکھو

زندگی کی دھوپ چھاؤں کے لئیے
اپنے آنگن میں شجر ضرور رکھو

رب سے مانگو تو وہ دے ڈالے
اپنی دعاؤں میں اثر ضرور رکھو

کتنی مشکل میں ھے کوئی یارو
اپنے لوگوں کی خبر ضرور رکھو

پیاسی روح بھی سیراب ھو اییسے
اپنی آنکھوں میں بحر ضرور رکھو

راستے میں روشنی بھی رھے
یوں اک دیا دیوار پر ضرور رکھو

Rate it:
Views: 1059
27 Nov, 2013