اگر نالہ و بکا پہ نہ آنا ضروری ہے

Poet: عامرؔ By: Amir Salam, Mansehra

اگر نالہ و بکا پہ نہ آنا ضروری ہے
تو پھر کیوں یہ سوگِ ہجر منانا ضروری ہے؟

جسے شوق ہے بہت وہ چلا جائے شوق سے
سرِ عام یہ تماشا لگانا ضروری ہے؟

کرو تم جو کچھ بھی عشق روایت بچھڑنے کی
سنو! ابتدائے عشق بتانا ضروری ہے

یہ جو مجھ پہ کوہِ غم ہے یہ اتنا قلیل ہے
کہ اب مجھ پہ آسمان گرانا ضروری ہے

سمجھنے کو کافی ہے لبوں پر میری خامشی
ہو تم راز دار شور مچانا ضروری ہے؟

ہوۓ ختم سب ہی رشتے ہیں عامر ؔ خلوص کے
یہی تو وجہ ہے راز چھپانا ضروری ہے

Rate it:
Views: 796
05 Mar, 2018