Add Poetry

اگر نہ ایک خدا خالق جہاں ہوتا

Poet: UA By: UA, Lahore

اگر نہ ایک خدا خالق جہاں ہوتا
زمیں نہ ہوتی کہیں اور نہ آسماں ہوتا

بشر کے دل کا رہنما جو نہ خدا ہوتا
کہاں مکین ہوتے اور کہاں مکاں ہوتا

جو تیری ذات کا جلوہ نہیں عیاں ہوتا
یہ بشر اپنے آپ ہی سے پھر نہاں ہوتا

نہ جانے کس جگہ ہوتا جو نہ یہاں ہوتا
میں آج ہوں جہاں شاید نہیں وہاں ہوتا

میرے نصیب کی خوشیاں تیرے وجود سے ہیں
تیرا وجود نہ ہوتا تو میں کہاں ہوتا

جو تیری رحمتیں ہم پہ نہ وا ہوئی ہوتیں
تیری ہستی کا راز کیسے پھر عیاں ہوتا

تیری عطا کا در جو مجھ پہ نہ کھلا ہوتا
تیری ثنا ء سے نا واقف میرا دہاں ہوتا

اگر نہ ایک خدا خالق جہاں ہوتا
زمیں نہ ہوتی کہیں اور نہ آسماں ہوتا

Rate it:
Views: 291
07 Mar, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets