قانون قاعدے سے باہر بات کرتا نہیں ہوں
اپنا حق مانگنے سے میں ڈرتا نہیں ہوں
دشمنوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیتا ہوں
خاموش بیٹھ کر آہیں بھرتا نہیں ہوں
تہذیب کو ملحوظ خاطر رکھتا ہوں باتوں میں
میں اپنی حد سے آگے کبھی بڑھتا نہیں ہوں
ہر بری بات پہ میں خاموشی اختیار کرلوں
میں اس فلسفے پہ عمل کرتا نہیں ہوں
انسان کی عزت و ذلت الله کے ہاتھ ہے
کسی کی شان میں قصیدے پڑھتا نہیں ہوں