ایک آشنا سی آہٹ ہوئی تو ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreایک آشنا سی آہٹ ہوئی تو ہے
ہلکی سی دستک ہوئی تو ہے
مقفل در دل پہ برسوں کے بعد
دھیمی سی کھٹکھٹ ہوئی تو ہے
نگاہوں کے خالی جھروکوں میں
کہیں سرسراہٹ ہوئی تو ہے
خاموشیوں کی سماعت میں
عجب سنسناہٹ ہوئی تو ہے
عظمٰی فضا گنگنانے لگی ہے
کسی کی آمد ہوئی تو ہے
More General Poetry






