Add Poetry

ایک دریا تھا اور کنارہ تھا

Poet: Mah Rukh Zaidi By: Shazia Hafeez, Attock

ایک دریا تھا اور کنارہ تھا
میرا گاؤں بہت ہی پیارا تھا

چھت ٹپکتی تھی بارشوں میں کبھی
گھر تھا کچا مگر ہمارا تھا

ہاتھ سر پر کسی کا ہونے سے
دل کو ڈھارس سی تھی سہارا تھا

چھوڑ کر سب وہاں چلے آئے
ہم کو دیوانگی نے مارا تھا

گھر کی ہر چیز بکھری بکھری تھی
میرا دل بھی تو پارا پارا تھا

پاؤں پکڑے صحن کی مٹی نے
اور منہ دیکھتا چوبارا تھا

دل جو ساون میں مل کے دھڑکے تھے
اک تمہارا تھا اک ہمارا تھا

لے چلو پھر مجھے وہیں ماہ رخ
میں نے بچپن جہاں گزارا تھا

Rate it:
Views: 660
12 Aug, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets