Add Poetry

اے چاند سنو کچھ بات کہو

Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachi

اے چاند سنو کچھ بات کہو
تیری بات چلے میری رات کٹے
بات کرو اس بستی کی
بادل بارش اور مستی کی
یا بات کرو اس بندھن کی
یا پائل چوڑی اور کنگن کی
یا بات کرو ان سپنوں کی
جنہیں تم بھی سوچا کرتے ہو
خوابوں میں پوجا کرتے ہو
یا ہوا میں اڑتےآنچل کی
جو جب لہرائے کچھ یاد دلائے
تیرا چین چرائے تیری نیند اڑائے
تم مجھ سے کہو کچھ بات کرو
تیری بات چلے میری رات کٹے

Rate it:
Views: 1683
28 Aug, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets