بادلوں کے لیے دعا مانگیں
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistanبادلرں کے لیے دعا مانگیں
ہے بہت حبس اب ہوا مانگیں
کیا ملا ان اداس نظروں سے
کیوں نہ ہم شوخ سی ادا مانگیں
تم کو اتنا قریب پا کے بھی
سوچتے ہیں کہ تم سے کیا مانگیں
وہ زمانے میں کیسے جی پائیں
جو زمانہ ہی اک جدا مانگیں
اس کو رسموں سے بیر ہے زاہد
آؤ اس شخص کی بقا مانگیں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad