بادل
Poet: Wasiq Qureshi By: Wasiq Qureshi, Karachiچاند تارے بھگو گیا بادل
آج پھر ضبط کھو گیا بادل
مجھ کو لگتا ہے کہ میرے غم میں
آج کی رات رو گیا بادل
مجھ پہ برسا ہے آج شب کھل کے
آج پھر میرا ہو گیا بادل
ایک ہمدرد دوست کی مانند
میرے زخموں کو دھو گیا بادل
خوب گرجا فلک پہ پر واثق
میرے سوتے ہی کھو گیا بادل
More Sad Poetry






