باد مخالف

Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Muhammad Zia Siddiqui, Islamabad

اے باد مخالف تھم کے ذرا
خوابیدہ ضمیر اب جاگ گئے

بس یاد رہے وہ اور تھے جو
میدان عمل سے بھاگ گئے

کیوں چین سے جینا راس نہیں
تم بدلو شاطر چالوں کو

اسلام امن کا گہوارہ
مت چھیڑو ان متوالوں کو

باقی ہے عصاء موسی ابھی
پھر دیکھنا سارے ناگ گئے

بس یاد رہے وہ اور تھے جو
میدان عمل سے بھاگ گئے

جذبات کی بجلی کڑکے گی
طاغوطی مندر ٹوٹیں گے

عبرت انگیز کہانی کے
پھر مزے مؤرخ لوٹیں گے

جب حق کا ترانہ گونجے گا
باطل کے سارے راگ گئے

بس یاد رہے وہ اور تھے جو
میدان عمل سے بھاگ گئے

Rate it:
Views: 447
20 Sep, 2009