Add Poetry

باقی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ابھی خوابیدہ آنکھوں میں جاگتا خواب باقی ہے
ابھی تک رسم الفت کاسب ادب آداب باقی ہے

ابھی کہنہ مراسم کی بہت سی یادیں قائم ہیں
ابھی نمناک ورقوں میں خستہ گلاب باقی ہے

بہار شب ہوئی رخصت خزاں کا دن طلوع ہوا
مگر محفل میں ابھی تک چنگ و رباب باقی ہے

ابھی سے مہرباں ساقی میں پیالہ کیسے توڑ دوں
ابھی تیری صراحی میں میری شراب باقی ہے

ہم نے تمام قصہ بے باک کر دیا ہے
لیکن تمہاری ضد ابھی حساب باقی ہے

کھلیں گے آہستہ آہستہ پردہ ہائے بام و در
ابھی تھوڑا صبر کر لو ابھی حجاب باقی ہے

نا کردہ گناہوں کی سزا پا چکے بہت
اب کردہ خطاؤں کا ثواب باقی ہے

اپنی کہانی ہم تیری زباں سے سن چکے
ابھی ان سنی میری ان کہی کتاب باقی ہے

عظمٰی میرے سوال بھی میری طرح عجیب ہیں
جواب مل گیا پھر بھی ابھی جواب باقی ہے

Rate it:
Views: 320
24 Nov, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets