Add Poetry

بتاو اب کیا کرنا ہے؟

Poet: نعمان صدیقی By: ن سے نعمان صدیقی, Karachi

پیار کی کہانی میں
کس جگہ ٹھہرنا تھا
کس سے بات کرنی تھی
کس کے ساتھ چلنا تھا
کون سے وہ وعدے تھے
جن پہ جان دینا تھی
کس جگہ بکھرنا تھا
کس جگہ مُکرنا تھا
کس نے اس کہانی میں
کتنی دُور چلنا تھا
کس نے چڑھتے سورج کے
ساتھ ساتھ ڈھلنا تھا
*اب سمجھ میں آتا ہے!*

کی زمین پر

جو ہو گیا وہ ہونا تھا
کھو گیا جو کھونا تھا

وہ وقت تو اب چلا گیا
جو تم کو یوں رُلا گیا

یاد کر کے کیا حاصل
جو تم کو یوں بُھلا گیا

یاد سے ہی چھن چھن کر
ہوی جو غم سے چھلنی ہے

کہانی نے آگے بڑھنا ہے
اب یہیں سے چلنی ہے

نہ الزام کسی پہ دھرنا ہے
جو کرنی وہ ہی بھرنی ہے

جو ہو چُکا وہ ہو چُکا
تلافی بھی تو کرنی ہے

گُزری سے جو سیکھا ہے
کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے

اس زندگی کو جینا ہے
جیتے جی ہی مرنا ہے

اُمید پھر جگانی ہے
مایوسیوں سے لڑنا ہے

اب کرو گے کیا نعمان
بتاؤ اب کیا کرنا ہے

Rate it:
Views: 596
07 Mar, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets