بجھنے لگا دیا تو جلن اور بڑھ گئی

Poetوشمہ خان وشمہ Submitted byوشمہ خان وشمہ
Text size

بجھنے لگا دیا تو جلن اور بڑھ گئی
سانسوں نے لی جو سانس تھکن اور بڑھ گئی

پردیس مین تمارا ہی آتا رہا خیال
جتنا بھی بھولے اتنی لگن اور بڑھ گئ

منظر ہے سامنے مرے بارش کے بعد کا
برسی یہاں گھٹا تو گھٹن اور بڑھ گئ

دیکھا تھا مین نے آنکھ کا شیشہ مگر یہاں
چہرے پہ اس کے ایک شکن اور بڑھ گئی

اس راستے میں پھولوں نے پہرہ ہے کیا دیا
خاروں کے دل مین آج چھبن اور بڑھ گئ

اس خوشبوؤں کے شہر سے کیا دور ہم ہوئے
وشمہ جی آرزو ئے چمن اور بڑھ گئی

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied