Add Poetry

بدل جاتے ہیں (دوبارہ)

Poet: UA By: UA, Lahore

اطوار بدل جاتے ہیں
افکار بدل جاتے ہیں
یار بدل جاتے ہیں
دلدار بدل جاتے ہیں
عدو بدل جاتے ہیں
غمخوادر بدل جاتے ہیں
ستم جاری رہتے ہیں
ہتھیار بدل جاتے ہیں
اموال بدل جاتے ہیں
خریدار بدل جاتے ہیں
جنس بدل جاتی ہے
بازار بدل جاتے ہیں
ہنر بدل جاتے ہیں
کاروبار بدل جاتے ہیں
آرزو حسرتیں ارمان
بار بار بدل جاتے ہیں
سفر جاری رہتا ہے
راہوار بدل جاتے ہیں
مختار بدل جاتے ہیں
اختیار بدل جاتے ہیں
عظمٰی ہم انسانوں کے
گھر بار بدل جاتے ہیں
 

Rate it:
Views: 471
30 Jan, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets