برا لگتا ہے ان کو
Poet: Muhammad Rizwan By: Muhammad Rizwan, Lahoreسوکھے پتوں کو سمیٹوں تو برا لگتا ہے ان کو
پھول الفت کے بکھیروں تو برا لگتا ہے ان کو
کہتے ہیں یہی مجھ سے، اگر بھولے سے بھی میں
نام ان کا کبھی بھولوں، تو برا لگتا ہے ان کو
ان کی چاہت میں بس وقف ہوں انہی کیلئے
کسی اور طرف دیکھوں، تو برا لگتا ہے ان کو
پاس بیٹھ کر ان سے، انہی کے بارے میں کبھی
کوئی بات اگر پوچھوں، تو برا لگتا ہے ان کو
اب سوچتا ہوں روک دوں یہیں قلم رضی
کچھ اور اگر لکھوں، تو برا لگتا ہے ان کو
More General Poetry






