برسات بہا لے جائے گی
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی بھی موسم ہو برسات انہیں کیا بھائے گی
 جن کے گھر بدلی رت کی برسات بہا لے جائے گی
 
 گرمی حبس اور گرمی کی شدت تو یہ سہہ لیں گے
 لیکن برسات کی جل تھل انکے تن من میں آگ لگائے گی
 جن کے گھر بدلی رت کی برسات بہا لے جائے گی
 
 کچی پکی اینٹوں اور گارے سے بن دیواریں
 گھاس پھوس اور تنکوں کا عارضی سائباں
 
 ٹاٹ اور کپڑوں کے پیوند زدہ دروازوں والے کچے گھروندے
 رم جھم رم جھم رم جھم برکھا کی بوچھاڑ نہیں سہہ پائے گی
 جن کے گھر بدلی رت کی برسات بہا لے جائے گی
 
 کوئی بھی موسم ہو برسات انہیں کیا بھائے گی
 جن کے گھر بدلی رت کی برسات بہا لے جائے گی
More General Poetry